نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 3582 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 ہوگئی
  • بریکنگ :- ملک میں کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد 75 ہزار 373 ہے
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 67 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 23 ہزار 529 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکے 1355 مریض صحت یاب،این سی اوسی
  • بریکنگ :- کوروناسےصحت یاب افرادکی مجموعی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 375 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 49 ہزار 798 کوروناٹیسٹ کیےگئے
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں ایک کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 330 کوروناٹیسٹ کیےجاچکے
  • بریکنگ :- کوروناسےمتاثر 3398 مریضوں کی حالت تشویشناک،این سی اوسی
  • بریکنگ :- پنجاب 3 لاکھ 58 ہزار 387،سندھ میں 3 لاکھ 87 ہزار 261 کیسز
  • بریکنگ :- خیبرپختونخواایک لاکھ 45 ہزار 306،بلوچستان میں 30 ہزار 627 کیس رپورٹ
  • بریکنگ :- اسلام آباد 88 ہزار 344،گلگت بلتستان میں 8 ہزار 318 کیسز
  • بریکنگ :- آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 25 ہزار 34 ہوگئی،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 7.19 فیصدرہی،این سی اوسی
Coronavirus Updates

آزاد کشمیر الیکشن: جماعت اسلامی کے اہم رہنما پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار

پاکستان

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر الیکشن میں ضلع باغ سے جماعت اسلامی کے اہم امیدوار تحریک انصاف کے رہنما کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔

عبدالرشید ترابی حلقہ ایل اے 15 باغ سے جماعت اسلامی کے امیدوار تھے تاہم انہوں نے تنویر الیاس کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت ان کیساتھ اہم ملاقات کی اور انھیں انتخابات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

عبدالرشید ترابی کا کہنا تھا کہ انہوں نے حلقے کی عوام کے مفاد میں ہی پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ میرے اکیلے کا نہیں بلکہ تمام خیر خواہوں اور ‏ساتھیوں کیساتھ مشاورت کے بعد لیا گیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ہم انشا اللہ آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت سے ‏حکومت بنائیں گے۔ ہماری جیت سے پورے کشمیر کی ترقی کا آغاز ہوگا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں