کورونا سے ملک بھر میں مزید 40 افراد جاں بحق، 2 ہزار 158 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا سے ملک بھر میں مزید 40 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے میں 2 ہزار 158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وائرس سے محفوظ رہنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کریں۔

کورونا ایک بار پھر بڑا خطرہ بننے لگا ، اموات اور کیسز کی تعداد میں اضافہ، ملک بھر میں مزید 40افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 928 ہو گئی، مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ تین صفرریکارڈ کی گئی۔

این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 52ہزار 752ہو گئی ، مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 98ہزار 609 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا، 2ہزار 158نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 9لاکھ 22ہزار 929افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 51ہزار 592، سندھ میں 3لاکھ 61ہزار 160، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41ہزار 288 اور بلوچستان میں 29 ہزار 301 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 85ہزار 179،آزاد کشمیر میں 22ہزار 538 اور گلگت بلتستان میں 7ہزار 551افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔
 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں