معرف اداکارہ زرنش خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا

تفریح

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی مشہور اداکارہ زرنش خان بھی موذی مرض کورونا وائر میں مبتلا ہو چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طبعیت خراب ہونے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جو مثبت آیا۔

ان کی طبیعت نہیں سنبھل رہی تھی اس لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ان کی فیملی نے انھیں ہسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔

اداکارہ زرنش خان نے خود بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں، انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ سب کو اپنا خیال رکھیں تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں۔

انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہوں۔

انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس موذی مرض سے بچیں اور اس بیماری کو مذاق ہرگز نہ سمجھیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں