نوازشریف، افغان مشیرکی ملاقات سےحکمرانوں کی سانسیں پھول گئیں:مریم نواز

پاکستان

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ افغان مشیر اور نواز شریف کی ملاقات سے حکمرانوں کی سانسیں پھول گئیں، دنیا عوام کی طاقت سے ہی بات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عوام کی طاقت نواز شریف کے پیچھے کھڑی ہے۔ نواز شریف فوبیا میں مبتلا شخص کی ذہنی حالت پر ترس آتا ہے۔ بکسہ چوروں کو بھاگنے نہیں دینا پیچھے سے پکڑنا ہے۔ عوام نے 28 جولائی کو ووٹ دینا ہے اور اس پر پہرہ بھی دینا ہے۔

وہ سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔ مریم نواز نے کہا کہ 28 جولائی سیالکوٹ کی گیس، بجلی، چینی اور آٹا چوری کرنے والوں کے احتساب کا دن ہے۔ ووٹ چوری کرو یا بکسے اٹھاؤ، قوم فیصلہ کر چکی ہے کہ ملک کا ماضی، حال اور مستقبل نواز شریف ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اب ایمپائر اس کو نہیں بچائے گا۔ ایک پیج سے شیم پیج کا سفر آج بھی بغیر رن بنائے کریز پر کھڑا ہے۔ یہ لوگ پٹرول کی قیمتیں بڑھا کہ عوام پر احسان کرتے ہیں کہ شکر کرو 10 روپے بڑھی ورنہ عمران خان تو 20 روپے بڑھا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پڑوسیوں کیساتھ پاکستان کا پرامن وجود نواز شریف کے نظریہ کی اساس ہے، مریم نواز

اس سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں مریم نواز شریف نے لکھا تھا کہ پڑوسیوں کے ساتھ پاکستان کا پرامن وجود نواز شریف کے نظریہ کی اساس ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی افغان مشیر کیساتھ ملاقات کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب پڑوسیوں کے ساتھ بات کرنا، ان کے نقطہ نظر کو سننے اور اپنے آپ کو ایک ہی پیغام پہنچانا سفارتکاری کا جوہر ہے۔

مریم نواز نے لکھا کہ اس حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے، اسی وجہ سے بین الاقوامی محاذ پر مکمل ناکامی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں