نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- دیربالا:اراضی تنازع،براول میں فریقین کےدرمیان تصادم
  • بریکنگ :- دیربالا:فائرنگ سے 6 افرادجاں بحق،5 زخمی،پولیس
Coronavirus Updates

مسئلہ کشمیرعالمی سطح پر اٹھاتا رہونگا: وزیراعظم آزاد کشمیر میں جیت پر عوام کے مشکور

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں الیکشن میں کامیابی کے بعد کہا ہے کہ عوام کا شکر گزار ہوں، کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھاتا رہوں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ آزاد کشمیر کی عوام کا مشکور ہوں، جنہوں نے اپنے ووٹوں کے ذریعے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا، ان کے اعتماد کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو انتخابات میں فتح ملی۔

انہوں نے لکھا کہ احساس اور کامیاب پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعہ آزاد کشمیر کوغربت سے نکالنے پر توجہ دیں گے، ہم حکومت میں احتساب اور شفافیت قائم کریں گے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں، کشمیر کا سفیر ہونے کے ناطے میں اقوام متحدہ سمیت عالمی فورموں پر کشمیر کے مسئلے پر آواز بلند کرتا رہوں گا، اقوام متحدہ کو باور کراؤں گا کہ وہ کشمیر سے متعلق کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے۔

دوسری طرف ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ آزادجموں وکشمیر کے انتخاب کے دوران ہمارے دو کارکنوں ظہیر احمد اور رمضان جو کزنز تھے کو قتل کر دیا گیا جس پر بہت رنجیدہ ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ میں نے آئی جی کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ لواحقین کے دکھوں کا ازالہ کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں