کراچی میں سرکاری افسران کی مبینہ ملی بھگت، کورونا ویکسین کی فروخت کا انکشاف

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سرکاری افسران کی مبینہ ملی بھگت سے کورونا ویکسین کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان ویکسین کے پندرہ ہزار چارج کرتے تھے۔

کراچی ساؤتھ زون پولیس نے کارروائی کے دوران ڈیفنس سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،، ملزمان گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگاتے تھے، پولیس کے مطابق ملزمان میں ہیلتھ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کا ڈائریکٹر اور ملازم شامل ہیں۔ ملزمان ویکسین کے 15 ہزار روپے فی ڈوز چارج کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سائنو فام ویکسین کے 7660، اور کینسائنو ویکسین کے 4500 روپے فی ڈوز وصول کرتے تھے۔ ملزمان محکمہ صحت کے افسران سے رابطے تھے، ملزمان نے 60 سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں