ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان

پاکستان

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون کی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے جمعہ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، فیصل آباد ، سر گودھا، میانوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،ٹانک اورکرک میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ منگل سے جمعرات کے دوران گلگت بلتستان (غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانچی اورخرمنگ)، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بارکھان، کوہلو،سبی اور ژوب میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پیر سے جمعرات کے دوران بارشوں کے باعث شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کشمیر ،اسلام آباد/راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال اور ڈیرہ غازی خان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

اس دوران راولپنڈی ، گوجرانوالہ، لاہور ،فیصل آباد اورپشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

پیر سے جمعرات کے دوران: بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں