ہم کسی کیس میں عدالتی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہو سکتے، امریکی سفارتخانہ

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں امریکی شہری اس ملک کے قوانین کے تابع ہوتے ہیں، ہم کسی کیس میں عدالتی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اس اہم ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ نہ ہی امریکی سفارتحانہ قانونی مشورے دینے کا حق رکھتا ہے۔ تاہم سفارتخانے کی جانب سے اپنے شہریوں کی خیریت دریافت کی جا سکتی ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سفارتحانہ اپنے شہریوں کی معاونت کے لیے انہیں وکلا کی ایک فہرست بھی فراہم کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی سفارتخانے نے اپنا یہ حالیہ ٹویٹ بظاہر امریکی شہری ظاہر جعفر کی جانب سے پاکستانی شہری نور مقدم کے قتل کے تناظر میں کیا تاہم ٹویٹر پیغام میں مقتولہ، ملزم یا اس کیس کا حوالہ نہیں دیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں