نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- جنرل مکینزی کی امریکی سینیٹ کی آرمڈسروسزکمیٹی کوبریفنگ
  • بریکنگ :- افغانستان کی طرف سےپاکستان پردباؤبڑھ سکتاہے،امریکی کمانڈرسینٹرل کمانڈ
  • بریکنگ :- آنےوالےدنوں میں پاکستان کےلیےمشکلات میں اضافہ ہوسکتاہے،جنرل مکینزی
  • بریکنگ :- امریکی فوج افغانستان میں رہنی چاہیےتھی،جنرل مکینزی
  • بریکنگ :- امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
  • بریکنگ :- ایک سال کےدوران القاعدہ کےحملےکاخدشہ ہے،جنرل مارک ملی
  • بریکنگ :- القاعدہ دوبارہ منظم ہوکرامریکاپرحملہ آورہوسکتی ہے،جنرل مارک ملی
  • بریکنگ :- ایک سال قبل کہاتھاجلدبازی میں نکل گئےتوطالبان حکومت میں آسکتےہیں،جنرل مارک
Coronavirus Updates

منشیات سمگلر قومی سلامتی کیلئے خطرہ، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے:آرمی چیف

پاکستان

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ منشیات تیار کرنے اور سمگلنگ میں ملوث افراد قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، ایسے لوگوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انھیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو اے این ایف کی پاکستان میں انسداد منشیات آپریشنز اور کردار کے حوالے سے بتایا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اے این ایف کے افسران اور عملہ سے بھی ملے اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات تیار کرنے والے اور سمگلر قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ انسانیت کے بے رحم دشمن ہیں۔ منشیات سے حاصل آمدنی دہشت گردی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ منشیات ڈیلروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ آرمی چیف نے منشیات سمگلنگ روکنے کے لیے اے این ایف کی کوششوں کو سراہا۔

قبل ازیں اے این ایف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں