باغ آزاد کشمیر: ایل اے 16، چار پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل جاری

پاکستان

باغ آزاد کشمیر: (دنیا نیوز) باغ آزاد کشمیر کے ایل اے 16 میں چار پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ اسٹیشن 42، 134، 135 اور 136 پر دوبارہ ووٹنگ ہو رہی ہے۔

یاد رہے چار پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار 383 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ 25 جولائی کو ہنگامہ آرائی کے باعث ریٹرننگ افسر نے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی سفارش کی تھی۔

آزاد کشمیر کے الیکشن میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 25 نشستوں پر فتح سمیٹی جبکہ پیپلز پارٹی کے 11 اور ن لیگ کے 6 امیدوار کامیاب ہوئے۔ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے بھی ایک ایک نشست حاصل کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں