نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسحاق ڈارکیخلاف اثاثہ جات ریفرنس پراحتساب عدالت میں سماعت
  • بریکنگ :- سابق صدرنیشنل بینک ملزم سعیداحمدکی بریت کی درخواست دائر
  • بریکنگ :- اسلام آباد:بریت کی درخواست پرنیب کونوٹس جاری،جواب طلب
  • بریکنگ :- اسلام آباد:نیب پراسیکیوٹرکوروناکےباعث پیش نہ ہوسکے
  • بریکنگ :- اسلام آباد:عدالت نےریفرنس پرسماعت 6 اکتوبرتک ملتوی کردی
Coronavirus Updates

پی آئی اے کا عاشورہ کے موقع پر عراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عاشورہ کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 11 اگست سے پروازیں زائرین کو لے کر نجف اشرف پہنچیں گی۔ زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے۔

قومی ایئر لائن کے سی ای او ارشد ملک نے کہا ہے کہ زائرین کے لئے کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے پرکشش کرایہ متعارف کروا دیا گیا ہے۔ عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے۔ زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیر لائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں