سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی پانے والے 28 قیدی وطن پہنچ گئے

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لائیں۔ سعودی عرب کی جیلوں میں قید و بند کی صعو بتیں جھیلنے والے 28 پاکستانی رہائی ملنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئر پورٹ پر سینیٹر اعجاز چودھری نے استقبال کیا۔

رہائی پانے والوں میں 19 قیدی سرکاری اخراجات پر لاہور پہنچے جبکہ سرکاری اخراجات پر پاکستان آنے والے قیدیوں کے علاوہ 9 قیدی ذاتی سفری خرچ پر لاہور پہنچے۔ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر میڈیا گفتگو میں پی ٹی آئی سینیٹر اعجازچودھری نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر قیدیوں کے استقبال کے لیے آیا ہوں، پوری قوم کے ساتھ ساتھ ہمارے لیے یہ انتہائی خوشی کا لمحہ ہے، سعودی حکومت کے بھی شکر گزار ہیں۔

رہائی کے بعد اپنے دیس آنے والوں نے حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ کورونا ٹیسٹ کلیئر ہونے بعد قیدیوں کو اپنے گھروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں