کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا: بلاول بھٹو

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت خاتمے کا اقدام غیر قانونی ہے، کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری منتظر ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی پوری قیادت متحد ہو، مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اب دنیا کو بیدار ہونا چاہیے، کشمیریوں کی آزادی کے بنیادی حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں