اے این پی بلوچستان کے رہنما ملک عبیداللہ کاسی کو قتل کر دیا گیا

پاکستان

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی ممبر ملک عبیداللہ کاسی کو قتل کر دیا گیا، انھیں گزشتہ ماہ اغواء کیا گیا تھا۔

بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی ممبر ملک عبیداللہ کاسی کو 26 جون 2021 کو نامعلوم مسلح اغواء کاروں نے کچلاک کے نواحی علاقے کلی کیتر گھر کے قریب سے گن پوائنٹ پر اغواء کیا تھا۔

اغواء کاروں نے تاوان نہ ملنے پر اے این پی کے رہنما و ملک عبیداللہ کو بے دردی سے قتل کردیا جن کی لاش پیشن کے علاقے سرانان سے برامد ہوئی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں