نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- 2009کےبعدپاکستان کرکٹ کیلئےبڑادھچکا
  • بریکنگ :- نیوزی لینڈکی جانب سےسکیورٹی خدشات،پاکستان کےساتھ سیریزمنسوخ
  • بریکنگ :- نیوزی لینڈنےیکطرفہ طورپرسیریزمنسوخ کردی،پی سی بی
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےنیوزی لینڈکی ہم منصب کوبھرپوریقین دہانی کرائی تھی،پی سی بی
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےیقین دہانی کرائی تھی مہمان ٹیم کوکوئی خطرہ نہیں،پی سی بی
  • بریکنگ :- نیوزی لینڈحکام کی جانب سےسکیورٹی خدشات کااظہارکیاگیا،پی سی بی
Coronavirus Updates

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم پھینکنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے دس روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے مطابق تیار کی گئی ہے، پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16ستمبر سے ہوگا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں