پاکستان کپ ویمنز ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ کیلئے مدمقابل

کرکٹ

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں جاری پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ کے لئے مدمقابل ہیں، کپتان جویریہ خان اور کائنات امتیاز کہتی ہیں ٹورنامنٹس سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم اور ٹائٹل کی جنگ میں چار خواتین ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابلے پر ہیں جو پاکستان ون ڈے کپ کی ٹرافی حاصل کرنے کے لئے ایڑگی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔

قومی خواتین کرکٹ کے سیزن 22-2021 کا یہ پہلا ٹورنامنٹ ہے جس کے سنسنی خیز میچز اوول اکیڈمی گراونڈ اور اسٹیڈیم میں جاری ہیں، جوریہ خان اور کائنات امتیاز کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے نہ صرف خواتین کرکٹرز کے پول میں اضافہ ہوگا بلکہ انٹر نیشنل ایونٹس کی بھی تیاری ہوگی۔

ایونٹ میں خواتین ٹیمیں اسٹرائیکرز،بلاسٹرز،چیلنجرز اور ڈائنامائٹس کے درمیان سخت مقابلے جاری ہیں، کپتانوں نے ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ چودہ میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو دس لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی، ڈے نائٹ فائنل میچ 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں