نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- عمران خان نےجان بوجھ کرمہنگی ایل این جی درآمدکی،مریم نواز
  • بریکنگ :- عوام کے خون پسینے کی کمائی ان کی جیبوں میں گئی،مریم نواز
  • بریکنگ :- آٹا،چینی،بی آرٹی ملکی تاریخ کے بڑےاسکینڈلزہیں ،مریم نواز
  • بریکنگ :- نیب کے ذریعے انتقام لیا گیا،نائب صدر(ن) لیگ مریم نواز
  • بریکنگ :- اپنی باری آئی تونیب کاپوراقانون بدل دیا،مریم نواز
  • بریکنگ :- جومرضی کرلوخودکواحتساب سے نہیں بچاسکتے،مریم نواز
  • بریکنگ :- نوازشریف اورشہبازشریف نے 3،3نسلوں کا حساب دیا،مریم نواز
  • بریکنگ :- غیرملکیوں سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات نہیں بتائی جارہیں،مریم نواز
  • بریکنگ :- پنڈورا پیپرزمیں تحریک انصاف پہلےنمبرپرآئی ،مریم نواز
  • بریکنگ :- کبھی سنا ہے چوروں کا سردارایماندارہو؟مریم نواز
  • بریکنگ :- نوازشریف دورمیں دوسرے ممالک کے سربراہ خودپاکستان آتے تھے،مریم نواز
  • بریکنگ :- مودی عمران خان کافون نہیں اٹھاتا اوربائیڈن فون نہیں کرتا،مریم نواز
  • بریکنگ :- رانا ثنااللہ نے منشیات کا جعلی مقدمہ بھگتا، مریم نواز
  • بریکنگ :- نوازشریف پرظلم ہواتوکہامعاملہ اللہ تعالیٰ پرچھوڑتا ہوں،مریم نواز
  • بریکنگ :- فیصل آباد:نواز شریف کے شیر جھکے نہ بکے ، مریم نواز
  • بریکنگ :- نوازشریف کے مخالفین کواللہ تعالیٰ نے عبرت کا نشان بنادیا، مریم نواز
  • بریکنگ :- اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کوسرخرواورمخالف کونامرادکردیا،مریم نواز
  • بریکنگ :- عمران خان کہتےتھےآٹامہنگاہوتوسمجھ لووزیراعظم چورہے،مریم نواز
  • بریکنگ :- کہتےتھےچینی مہنگی ہوتوسمجھ لووزیراعظم چورہے،مریم نواز
  • بریکنگ :- نوازشریف دورمیں چینی 50 اورآج 120روپےکلوسےزائدہے،مریم نواز
  • بریکنگ :- نوازشریف دورمیں بجلی 10روپے آج 24روپےفی یونٹ ہے،مریم نواز
  • بریکنگ :- نوازشریف دورمیں پٹرول 70،موجودہ دورمیں 138روپےفی لٹرہے،مریم نواز
  • بریکنگ :- فیصل آباد:پٹرول مہنگاہوتوہرچیزمہنگی ہوجاتی ہے،مریم نواز
  • بریکنگ :- عمران خان نےکہاتھاان کورلاؤں گا آج پوری قوم رورہی ہے ،مریم نواز
  • بریکنگ :- مہنگائی کرکےان کوسکون نہیں ملا،بےحس لوگ ہیں،مریم نواز
  • بریکنگ :- وزیرکہتے ہیں 2 کے بجائے ایک روٹی کھالو،مریم نواز
  • بریکنگ :- تاریخ کی بدترین کرپشن کاآپ نے کسی کوبتانا نہیں،مریم نواز
  • بریکنگ :- ملک میں پہلےکورونا اوراب ڈینگی کاراج ہے،مریم نواز
  • بریکنگ :- آج ڈینگی کااسپرے کرانے والا کوئی نہیں،مریم نواز
  • بریکنگ :- عمران خان کہتےتھےعوام نےگھبرانانہیں اورسکون قبرمیں ہے،مریم نواز
  • بریکنگ :- عمران خان نے 22کروڑعوام کوقبرمیں پہنچانےکی پوری کوشش کی،مریم نواز
  • بریکنگ :- گرمی آتی ہے توبجلی ،سردی آتی ہے توگیس غائب،مریم نواز
  • بریکنگ :- نوازشریف تمہارے بغیررل گئے ہیں،مریم نواز
  • بریکنگ :- برطانوی عدالت نےکہاشہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی،مریم نواز
  • بریکنگ :- ایل این جی میں 122ارب کا ڈاکاڈالاگیا،مریم نواز
  • بریکنگ :- آپ نے میڈیا کی آزادی نہ چھینی ہوتی توساتھ دیتے،مریم نواز
  • بریکنگ :- آپ نےعدلیہ کونشانہ نہ بنایا ہوتا توساتھ دیتے،مریم نواز
  • بریکنگ :- فیصل آباد:عمران خان آپ آمرسےبھی بدترہیں،مریم نواز
  • بریکنگ :- عمران خان بھول کربھی نوازشریف بننےکی کوشش نہ کرنا،مریم نواز
  • بریکنگ :- عمران خان سیاسی شہید بننے کی کوشش نہ کرنا،مریم نواز
  • بریکنگ :- عوام اپنی بربادی کا حساب لینے کے لیے تیارہیں،مریم نواز
Coronavirus Updates

روس، چین ، پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان

دوشنبے: (دنیا نیوز) تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم اور سی ایس ٹی او کے سربراہی اجلاسوں کے انعقاد کے موقع پر روس، چین ، پاکستان کے وزرائےخارجہ اور ایران کے نائب وزیر کی دوشنبے میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

دوران ملاقات افغانستان کی ابھرتی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال ہوا، شرکاء نے افغانستان اورمجموعی طور پر خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزراء نے افغانستان میں قومی مفاہمت اور اجتماعیت کی حامل حکومت کی ضرورت پر زور دیا گیا جو ملک کی تمام نسلی وسیاسی قوتوں کے مفادات کو مدنظر رکھے۔ دوران ملاقات افغانستان کی موجودہ صورتحال اور لاحق خطرات، خاص طور پر دہشت گردی کے پھیلاؤ اور منشیات کی ترسیل سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

وزراء نے افغانستان میں انسانی اور سماجی ومعاشی پیچیدہ صورتحال اور خطے میں مہاجرین کی یلغار کے خطرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ شرکاء نے افغانستان میں پرامن زندگی کی واپسی اور معاشی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی سے روسی ہم منصب سرگئی لاروف نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی ویر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع ، عوامی روابط بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان، خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے، افغانستان میں انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امدادی سامان کے 4 جہاز کابل، قندھار، خوست، مزار شریف میں بھجوا چکا ہے، اس نازک مرحلے پر افغان شہریوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ماسکو میں بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت و سرمایہ کاری کے جلد اجلاس کے انعقاد کا متمنی ہے، پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے پر عزم ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں