نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سےمتعلق گفتگوہوئی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےپارٹی لیڈرشپ کوعوامی رابطہ مہم شروع کرنےکی ہدایت کی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےکہابلدیاتی انتخابات کی تیاری کیلئےشیڈول جاری کیےجائیں،فواد چودھری
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےاحساس پروگرام سےمتعلق اجلاس کی صدارت کی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےمتوسط طبقےکوریلیف دینےکیلئےاقدامات کی ہدایت کی،فواد چودھری
  • بریکنگ :- خیبرپختونخوا،پنجاب احساس پروگرام کی سبسڈی اسکیم میں حصہ داربننےکوتیارہیں
  • بریکنگ :- سندھ اوربلوچستان بھی سبسڈی اسکیم میں حصہ داربنیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- گلگت بلتستان اورکشمیرنےبھی دلچسپی کااظہارکیاہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- سندھ حکومت گندم کی ریلیزمیں تاخیرکررہی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- پنجاب،خیبرپختونخواکی نسبت سندھ میں 20کلوآٹا400روپےمہنگاہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- رواں سال گنےکی ریکارڈپیداوارہوگی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کاٹن کی پیداوارگزشتہ سال سے60فیصدزائدہے،فواد چودھری
  • بریکنگ :- آٹااورچینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے،فواد چودھری
  • بریکنگ :- دالوں،سبزیوں،چینی اورآٹےکی قیمتیں کم ہورہی ہیں،وفاقی وزیراطلاعات
  • بریکنگ :- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- حکومت مہنگائی سےنمٹنےکےلیےپوری طرح تیارہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- مستقبل میں وزیراعظم بڑےپروگرامزکااعلان کریں گے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کرشنگ سیزن شروع ہواتوچینی مزیدسستی ہوجائےگی،فوادچودھری
Coronavirus Updates

مریم نواز نے شریف برادران کے درمیان اختلافات کے پراپیگنڈے کا جواب دیدیا

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے شریف برادران کے درمیان جاری اختلافات کے پراپیگنڈے کا جواب دیدیا۔

مسلم لیگ ن کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ 30 سال سے اختلافات کی باتیں سن رہے ہیں، یہ دشمن کا پراپیگنڈہ ہے، اس پر کان نہیں دھریں۔ یہ جمہوری جماعت ہے کسی کو بھی اختلاف ہو سکتا اس یہ مطلب نہیں کہ کوئی کھڑا ہو کر قیادت پرآواز اٹھائے۔ جب قیادت کی بات آتی ہے تو پھر سب نواز شریف اور شہباز شریف پر متفق ہیں۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ بہاولپور ڈویژن کا اجلاس ہوا، اجلاس اڑھائی گھنٹے جاری رہا، اجلاس میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز نے شرکت نہ کی۔ شہباز اور حمزہ ماڈل ٹاؤن میں موجود ہونے کے باوجود شرکت نہ کر سکے۔

ذرائع کے مطابق قائدمسلم لیگ ن نے اجلاس کے شرکا سے ورچوئل خطاب کیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، سینئر رہنما احسن اقبال ، پرویز رشید ،رانا ثناء اللہ ، رانا تنویر، خرم دستگیر، ریاض پیرزادہ، سعود مجید سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں بیانیے کی جنگ شدت اختیار کر گئی، مفاہمتی اور مزاحمتی بیانیے کے باعث ڈویژنل عہدیداران بھی کنفیوژن کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی تنظیم نو کے معاملات پارٹی شہباز شریف کی بجائے مریم نواز کے کندھوں پر ہیں، قائد ن لیگ لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے پارٹی معاملات میں باقاعدہ طور پر متحرک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز مسلسل 2 پارٹی اجلاسوں سے غائب رہے، مقامی ڈویژنل لیگی رہنماؤں میں تشویش کی لہر پیدا ہو گئی، شرکاء ایک دوسرے سے شہباز شریف کی عدم شرکت کی وجوہات پوچھتے رہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون میں بائیکاٹ کی کوئی گنجائش نہیں، ان کی کوئی مصروفیت ہو گی جو اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے، اجلاس میں تنظیم کو گراس روٹ لیول پر منظم کے لئے پلان مرتب کیا گیا، تحصیل کی سطح پر تنظیم کو منظم کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں