شمالی وزیرستان: رزمک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد مارے گئے

پاکستان

شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیر ستان کے علاقہ رزمک میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا۔ آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں