پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ منسوخ کر دیا گیا

کرکٹ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج راولپنڈی میں شیڈول پہلا ون ڈے میچ منسوخ کر دیا گیا، میچ اڑھائی بجے شروع ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے سبب پوری ٹیم کو انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے، کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ ٹاس 2 بجے ہونا تھا جسے میچ منسوخ ہونے کے سبب روکنا پڑا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ منسوخ ہونے کا باقاعدہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ تماشائیوں کو کورونا ایس او پیز پر پوری طرح عمل درآمد کے باوجود سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، میچ منسوخ ہونے پر تماشائیوں میں مایوسی پھیل گئی۔

واضح رہے کہ اب تک کھیلے گئے پاک کیوی ون ڈے مقابلوں میں پاکستان کا پلہ بھاری ہے،107 میچز میں سے 55 جیتے، 48 ہارے، تین بے نتیجہ رہے، ہوم گراؤنڈ پر بیس میں سے سترہ اپنے نام کیے، 2003 کی آخری سیریز میں پاکستان نے کیویز کو پانچ صفر سے شکست دی تھی ۔ پہلے ون ڈے کیلئے ٹیم پاکستان میں تین لیگ اسپنرز سمیت 12 کھلاڑی شامل کئے گئے تھے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں