نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- فیصل آباد:سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا جلسے سے خطاب
  • بریکنگ :- احتساب کا ڈرامہ اب ختم ہوچکا ہے،مولانا فضل الرحمان
  • بریکنگ :- پی ڈی ایم نے آپ کااحتساب کرکےکیفرکردارتک پہنچانا ہے،مولانافضل الرحمان
  • بریکنگ :- غریب عوام پرمہنگائی کے پہاڑتوڑدیئے ہیں،مولانا فضل الرحمان
  • بریکنگ :- روزانہ کی بنیاد پرقیمتوں میں اضافہ ہوتاہے،مولانا فضل الرحمان
  • بریکنگ :- معاشی صورتحال خراب ہوتوریاست اپناوجودبرقرارنہیں رکھ سکتی،فضل الرحمان
  • بریکنگ :- دنیامیں ایک بارپھرمعیشت کی جنگ شروع ہوچکی ہے،مولانا فضل الرحمان
  • بریکنگ :- فیصل آباد:اداروں کومضبوط دیکھنا چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
Coronavirus Updates

پشاور: ٹریفک مسائل کی بنیادی وجہ جنرل بس اسٹینڈ کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے اقدامات شروع

پاکستان

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ٹریفک مسائل کی بنیادی وجہ جنرل بس اسٹینڈ کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے گئے، بس اڈے کے مقام پر میگا بزنس سینٹر قائم کیا جائے گا۔

شہر کی بڑی اور مصروف شاہراہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک مسائل کو ختم کرنے کے لیے جنرل بس اسٹینڈ کو چلغپورہ منتقل کیا جائیگا، جہاں 300 کنال اراضی حاصل کرلی گئی ہے۔ معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ بس اڈے کے مقام پر میگا بزنس سنٹر بنایا جائیگا، جہاں کاروبار سے متعلق تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے حاصل ہونگی۔

شہریوں نے بھی جنرل بس اسٹینڈ کو ٹریفک جام کی بنیادی وجہ قرار دے دیا۔ شہریوں نے کہا کہ شہر میں قائم دیگر سرکاری عمارتوں کو بھی شہری حدود سے باہر منتقل کیا جائے۔

شہر میں قائم بڑے بس اڈوں کی منتقلی سے جہاں ٹریفک کے مسائل ختم ہونگے تو وہیں اس میں مسافروں کے لیے سہولیات کا بھی فقدان ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں