نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:نسلہ ٹاورگرانےکےلیےضلعی انتظامیہ متحرک
  • بریکنگ :- نسلہ ٹاورکےتمام کنکشن منقطع کردیئےجائیں گے،ضلعی انتظامیہ
  • بریکنگ :- ایم ڈی واٹربورڈ،سی ای اوکےالیکٹرک،ایم ڈی سوئی گیس کوخط لکھ دیا گیا
  • بریکنگ :- کراچی:27 اکتوبرتک نسلہ ٹاورکےتمام کنکشن منقطع کیےجائیں،خط
Coronavirus Updates

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: وارڈ نمبر 5 کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا گیا

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن کمشن نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے وارڈ نمبر 5 کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔ ای سی پی نے ریٹرننگ افسر، مخالف امیدوار سمیت دیگر کو 23 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔

الیکشن کمیشن نے 12 ووٹوں سے شکست کھانے والے تحریک انصاف کے میجر (ر) جاوید ضمیر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا گیا کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن وارڈ نمبر 5 میں صرف 12 ووٹوں سے شکست ہوئی، مسترد ہونے والے وٹوں کی تعداد ہارے جانے والے وٹوں سے زیادہ ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے بدنیتی اور بددیانتی سے نتیجے کا اعلان کیا، ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی جو مسترد کر دی گئی، استدعا ہے کہ وارڈ کے حتمی نتائج روکنے اور دوبارہ گنتی کرنے کا حکم دیا جائے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں