نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی کے باوجود انگلش کرکٹ بورڈ مثبت عمل دکھائے: شاہد آفریدی

کرکٹ

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی کے باوجود انگلش کرکٹ بورڈ مثبت عمل دکھائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ذہن کو پریشان کرنے والے بلیک کیپس فیصلے کے باوجود اب وقت آ گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ الفاظ کے بجائے عمل کے ذریعے مثبت عمل دکھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دورے کے لیے ایک محفوظ جگہ ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ گزشتہ سال کورونا میں ہماری قربانی کو نہ بھولے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں