گمشدہ کتا ساڑھے 3سو کلومیٹر سفر طے کرکے گھر پہنچ گیا

عجیب خبریں

لاہور:(روزنامہ دنیا) فرانس میں گم شدہ کتا مالک کی محبت میں ساڑھے 3 سو کلومیٹر کا سفر طے کر کے گھر پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی الپس کے دشوار گزار پہاڑی راستوں سے سووی مقام تک کا فاصلہ قریب ساڑھے تین سو کلو میٹر کا ہےکوئی بھی شخص جی پی ایس کے بغیر اس راستے سے نہیں گزر سکتا لیکن شکاری نسل کا ٹیریئر کتا پابلو اکیلے یہ فاصلہ طے کر سووی میں واقع اپنے مالک کے گھر پہنچ جاتا ہے ۔پابلو کا تعلق جس خاندان سے ہے ، وہ الپس میں شکار کھیلنے گئے ہوئے تھے اور وہاں کسی وقت پابلو لاپتہ ہو گیا مگر چند دنوں بعد وہ خود سے یہ ساری مسافت طے کرتا ہوا اپنے مالک کے گھر پہنچ گیا۔

کوئی بھی انسان کسی کتے کی اس خوبی سے حسد کر سکتا ہے کہ راستہ پہچاننے کی اس کی حس اپنے مالک سے بہتر ہوتی ہے ۔ صدیوں سے انسان کتوں کو اس مقصد کے لئے استعمال کرتا چلا آ رہا ہے کیونکہ اس جانور کو ایک قابل اعتماد دوست کی حیثیت بھی حاصل ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں