کورونا سے مزید 71افراد جاں بحق، ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 909 تک پہنچ گئی

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 71 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 909 ہو گئی۔

جان لیوا وائرس کے حملے جاری، ملک بھر میں مزید 71افراد انتقال کر گئے، مجموعی اموات کی تعداد 27ہزار 206ہو گئی، پاکستان میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 4 اعشاریہ چھ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 63ہزار 909ہے مجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 23ہزار 841ہو گئی۔ 2ہزار 580نئے کیس سامنے آئے جبکہ 11لاکھ 32ہزار 726 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے۔

اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 21ہزار 800، سندھ میں 4لاکھ 50 ہزار 126، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71ہزار72، اسلام آباد میں ایک لاکھ  4ہزار 114 ، بلوچستان میں 32ہزار 757، آزاد کشمیر مین 33ہزار 732اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 240افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں