نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- صدر بائیڈن جی 20سمٹ اور ماحول سے متعلق اجلاس میں شرکت کیلئے یورپ روانہ
  • بریکنگ :- 2روزہ جی 20اجلاس اٹلی میں 30اکتوبر سے شروع ہوگا،خبرایجنسی
  • بریکنگ :- امریکی صدر اقوام متحدہ کی ماحول سےمتعلق کانفرنس میں بھی شرکت کرینگے
  • بریکنگ :- ماحول سے متعلق 12 روزہ کانفرنس 31 اکتوبر سے گلاسگو میں شروع ہوگی
  • بریکنگ :- گلاسگو میں صدر بائیڈن کی ترک ہم منصب سے ملاقات بھی متوقع،امریکی مشیر قومی سلامتی
Coronavirus Updates

مرتضیٰ بھٹو کو ایک گھناونی سازش کے تحت شہید کیا گیا: بلاول بھٹو

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک گھناونی سازش کے تحت شہید کیا گیا، وہ سازش یہ تھی کہ "ایک بھٹو کو نشانہ بنانے کے لیے، دوسرے بھٹو کو قتل کردو"۔

بلاول بھٹو زرداری نے میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کے 25 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائدِ عوام کے عدالتی قتل کے بعد ملک پر آمریت مسلط کی گئی تو شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے ایسی آمریت کو مسترد کردیا، انہوں نے بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور جدوجہد کے میدان میں کھڑے ہو گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو جمہوریت کے لٸے جدوجہد اور قربانیوں کے باعث بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح ہمیشہ عوام کی دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں