شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا عرس، سندھ میں 22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

پاکستان

کراچی: (سٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر صوبے بھر میں 22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق 14صفر کو سندھ کے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کا 278 واں عرس ہے، اس عرس کے موقع پر بدھ 22ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی اور سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں اورکارپوریشن وغیرہ میں تعطیل ہو گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں