صدر اولمپکس ایسوسی ایشن عارف حسن سے عہدہ واپس لینے کی سفارش

کھیل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے صدر اولمپکس ایسوسی ایشن عارف حسن سے عہدہ واپس لینے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اولمپکس میں ناقص کارکردگی کے بعد عارف حسن سے عہدہ واپس لینے کی سفارش کی صدا بلند ہو گئی، قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی۔

ناقص کارکردگی اور متنازعہ انتخابات کی وجہ سے کی قائمہ کمیٹی نے کھیلوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے سفارش پیش کر دیں۔

قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے کہا ہے کہ تمام سپورٹس فیڈریشنز کی ملکی و بین الاقوامی فنڈنگ کا احتساب کیا جائے، ملک بھر کے تمام اضلاع کے ہر گائوں دو ایکٹر زمین کھیلوں کے لیے وقف کی جائے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں