نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتمادپیش
  • بریکنگ :- تحریک عدم اعتمادسردارعبدالرحمان کھیتران نےپیش کی
  • بریکنگ :- تحریک کومطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی،اسپیکرعبدالقدوس بزنجو
  • بریکنگ :- 33ارکان نےتحریک پیش کرنےکی حمایت کردی ،اسپیکرکی رولنگ
  • بریکنگ :- کوئٹہ:ارکان کانشستوں پرکھڑےہوکرحمایت کااعلان
  • بریکنگ :- جام کمال کومستعفی ہوجاناچاہیے،سردارعبدالرحمان کھیتران
  • بریکنگ :- کوئٹہ:ہمارے 4ارکان لاپتہ ہیں،سردارعبدالرحمان کھیتران
  • بریکنگ :- لاپتہ 4ارکان کواسمبلی میں لایاجائے،سردارعبدالرحمان کھیتران
  • بریکنگ :- لاپتہ ارکان کوایوان میں لایا جائے،ملک سکندرایڈووکیٹ
  • بریکنگ :- لاپتہ ارکان ایوان میں نہ پہنچے تواحتجاج کریں گے،ملک سکندرایڈووکیٹ
  • بریکنگ :- جام کمال عوام کااعتمادکھوچکےہیں،ملک سکندرایڈووکیٹ
  • بریکنگ :- کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اورناراض ارکان کااحتجاج
  • بریکنگ :- کوئٹہ :لاپتہ رکن لالہ رشید ایوان میں پہنچ گئے
  • بریکنگ :- ناراض ارکان بشریٰ رند،ماہ جبین شیران اجلاس میں شریک نہیں
  • بریکنگ :- کوئٹہ:اکبرآسکانی اورلیلیٰ ترین بھی اجلاس میں شریک نہیں
Coronavirus Updates

دنیا کو ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ کہیں گے تو قیمت ادا کرنا پڑے گی: فواد چودھری

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز ملتوی ہونے پر پاکستان ٹیلی ویژن کو 25 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، اگر دنیا کو ’ایبسولیوٹلی ناٹ ‘کہیں گے تو پھر قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ کہ پاکستان میں لوگوں کی آمدن نہیں بڑھی، کسانوں کی آمدن میں1100ارب اضافہ ہوا، مزدورکی آمدن دُگنا ہوچکی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں لیبرنہیں مل رہی،70 فیصد آبادی کی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے۔ ہم غریب عوام کے لیے سبسڈی لیکرآرہے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تاجکستان میں پاکستان سے چینی 35 روپے کلومہنگی ہے۔ اس وقت بھی دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں کم ہے، قطر جیسا ملک گیس میں خود کفیل لیکن پاکستان میں قطر سے بھی گیس کا ریٹ کم ہے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ 6 ماہ،سال میں الیکشن کی پیشگوئیاں کرنے والوں کو مایوسی ہو گی، اپوزیشن میں بونے ہی رہ گئے ہیں کرسیاں نیچے آگئی ہیں، اپوزیشن کی ساری سیاست صرف اپنے پیسے بچانے کے لیے ہورہی ہے۔ ان کی لیڈرشپ کہتی ہے پہلے ہمارے کیسزپربات کریں، اصلاحات کے لیے اپوزیشن کوبلاتے ہیں توآتے نہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلنیڈ کی سیریز ملتوی ہونے پر پاکستان ٹیلی ویژن کو 25 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، اگر آپ ایبسولیوٹلی ناٹ کہیں گے تو پھر قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتاکہ ہم اوورسیزپاکستانیوں کوووٹنگ کاحق نہ دیں، اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انتخابی اصلاحات کو لے کر ہمیں آگے بڑھنا ہے، ای وی ایم کے خلاف وہ بات کرتے ہیں جن کوعقل نہیں، دنیا الیکشن کے حوالے سے ٹیکنالوجی میں بہت آگے چلی گئی ہے، اپوزیشن کوانتخابی اصلاحات پر بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں۔ اگلاالیکشن نئی مردم شماری اورنئی حلقہ بندیوں کے مطابق ہوناہے۔ نئی مردم شماری نے 18ماہ میں مکمل ہونا ہے۔ ساتویں مردم شماری کی منظوری کےمراحل چل رہےہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سینیماز کو بجلی اور ٹیکسز پر ریلیف دے رہے ہیں، سینیماز میں کینیڈین پنجابی فلموں کی اجازت دے رہے ہیں۔ چاہتےہیں سینیماز کو جلد از جلد کھولا جائے۔ سینیما کو کھولنے کیلئے بھی بات چیت جاری ہے

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کراچی، گوادر، مزار شریف سے تاشقند تک ٹرین جائے۔ ہم ٹرانس مزارشریف ٹرین بنانا چاہتے ہیں۔ ازبکستان کو بزنس ویزا لسٹ میں شامل کیا جارہاہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں