جولائی، اگست میں مشینری کی درآمد 40 فیصد بڑھ گئی

تجارت

اسلام آباد:(روزنامہ دنیا) رواں مالی سال جولائی اور اگست کے دوران نئی صنعتوں کے قیام، ٹیکسٹائل صنعتوں، موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ ورک میں توسیع اور بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلئے مشینری کی درآمد میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے پہلے دو ماہ کے مقابلے میں مشینری، پلانٹس اور ٹیکنالوجی کی درآمدات ایک ارب 32کروڑ ڈالر سے بڑھ کر رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں ایک ارب 86کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں اور ان میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ جولائی، اگست 2021 میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلئے 34 کروڑ ڈالر کی مشینری درآمد کی گئی ، گزشتہ مالی کے پہلے 2 ماہ میں 26 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی پاور جنریشن مشینری درآمد کی گئی تھی۔

جولائی اور اگست کے دوران 14 کروڑ 44 لاکھ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مشینری درآمد کی گئی، بجلی سے چلنے والی دیگر 38 کروڑ 27 لاکھ ڈالر مالیت کی مشینری درآمد کی گئی ۔ موبائل فون کمپنیوں نے جولائی اور اگست میں 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی مشینری درآمد کی۔ تعمیراتی مشینری کی درآمدات 38 ارب 27 کروڑ رہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں