نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:لانڈھی کربلا میدان کےقریب فائرنگ،پولیس اہلکار زخمی،پولیس
  • بریکنگ :- کراچی:35سالہ شاکر سعیدآباد ٹریننگ سینٹر میں تعینات ہے، پولیس
  • بریکنگ :- کراچی:شاکرکو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا، پولیس
Coronavirus Updates

مستونگ اور ڈوسالی میں سکیورٹی فورسزکی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

پاکستان

مستونگ: (دنیا نیوز) مستونگ کے علاقے کانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا مقامی سربراہ ممتازعرف موٹا پہلوان مارا گیا۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے ضلع ڈوسالی میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کے کانک میں آپریشن کے دوران 3 گھنٹے تک فائرنگ مقابلہ جاری رہا، دہشت گرد کے قبضے سے اسلحے کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔ دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا گیا ہے جو خاصا متحرک اور تنظیم کا مقامی امیر تھا۔ اس کے خلاف قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں، حکومت نے ممتاز کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقررکر رکھی تھی۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے ضلع ڈوسالی میں بھی سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا،  قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں