شہر اقتدار میں راک کلائمبنگ مقابلے، بچوں نے منفرد کھیل میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے

کھیل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے شہر اقتدار میں راک کلائمبنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اسکولوں کے بچوں نے منفرد کھیل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

ننھے کھلاڑیوں نے عزم ، ہمت و جنون دکھاتے ہوئے ساٹھ فٹ اونچی چٹان کو بھی سر کرلیا۔ لیک ویو پارک اسلام آباد میں راک کلائمبگ کے مقابوں کا انعقاد کیا گیا تو طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی، کسی نے پلک چھپکتے ہی دیوار سر کر لی تو کوئی بمشکل آدھے راستے تک ہی پہنچ سکا۔

آرگنائزر کہتے ہیں کہ ایسی سر گرمیاں نہ صرف بچوں کی جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں بلکہ ان میں جیت کا جذبہ بھی پیدا کرتی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں