مودی کی امریکا آمد کے خلاف کیلی فورنیا میں بھی احتجاجی کار ریلی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) مودی کی امریکا آمد کے خلاف کیلی فورنیا میں بھی احتجاجی کار ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں شریک افراد نے بھارتی وزیراعظم مودی کی کسان دشمن اور اقلیتوں کے خلاف پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، شرکا نے متنازع اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کیا ، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے خلاف نعرے درج تھے ۔
شرکا نے کسان دشمن پالیسیوں کو ختم کرنے کے مطالبات پر مشتمل بینرز بھی اٹھا رکھے تھے، ریلی فارمر مارکیٹ سے شروع ہو کر کیپٹل بلڈنگ پر اختتام پذیر ہوئی۔