مجھے ہارٹ اٹیک نہیں ہوا،انضمام الحق نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

کرکٹ

لاہور:(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ مجھے ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا بلکہ روز مرہ کے چیک اپ کے لئے ڈاکٹر سے ملنے گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں سے یہ بات سنی کہ مجھے دل کا دورہ پڑا ہے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوااور مجھے کوئی ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا۔

انضمام الحق نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ میں روز مرہ کے چیک اپ کے لیے ڈاکٹر سے ملنے گیا تھا جہاں انجیوگرافی کے دوران پتہ چلا کہ مجھے اسٹنٹ کی ضرورت ہے۔

سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اسٹنٹ ڈلوائے اور اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ دل میں ہلکی سے بھی تکلیف محسوس کریں تو ڈاکٹر سے ضرور رجوع کر لیں۔سابق کپتان  نے  پوری دنیا سے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کرنے کی خبر سامنے آئی تھی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں