نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- تحریک عدم اعتمادپربی اےپی کے14 ارکان کےدستخط ہیں
  • بریکنگ :- کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کااجلاس آج شام 4 بجے ہوگا
  • بریکنگ :- اجلاس میں وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتمادپیش کی جائےگی
  • بریکنگ :- جام کمال کےدورمیں بدامنی،بےروزگاری اوراداروں کی کارکردگی متاثرہوئی،متن
Coronavirus Updates

ایران سے دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کا سپاہی شہید

پاکستان

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایران سے دہشتگردوں نے حملہ کر کے پاک فوج کے سپاہی کو شہید کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں نے ایرانی علاقے سے فرنٹیئر کور (ایف سی) چوکی پر حملہ کیا، حملہ بلوچستان کے جنرل ایریا چوکب میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے چوکی پر حملہ کیا، فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی مقبول شاہ شہید ہو گیا جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایران کے متعلقہ حکام کو واقعہ کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں