ٹی 20ورلڈ کپ ،قومی ٹیم کا شیڈول تیار،14اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانگی

کرکٹ

لاہور:(دنیا نیوز)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا سکواڈ کا شیڈول تیارکرلیا گیا ہے جس کے مطابق قومی ٹیم 14 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی کھلاڑی دبئی میں ایک روزہ قرنطینہ کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹٰیم ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے 14اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگی جہاں پر اسے 16اکتوبر سے ٹریننگ کی اجازت ہوگی، جبکہ ٹیم میگا ایونٹ سے قبل دو وارم اپ میچز کھیلے گی ۔

قومی ٹیم ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف وارم میچز کھیلے گی ،ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ 18 اکتوبر جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان نے بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلنا ہے جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ 26 اکتوبر اورپاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا انعقاد رواں برس اکتوبر میں متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے جا رہا ہے جس کے فائنل راؤنڈ میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

یہ ورلڈ ٹی 20 گذشتہ برس بھارت میں منعقد ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ پانچ برس بعد منعقد ہو رہا ہے اور شائقین کرکٹ اس کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں