ایک بارپھر سروس متاثرہونے پر فیس بک کی صارفین سے معذرت

ٹیکنالوجی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) فیس بک کی سروس ایک بارپھر متاثرہوگئی اس کے لیے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔

فیس بک ایک بارپھرڈاؤن ہوگئی ہے اور کچھ صارفین کو سروس تک رسائی میں مشکلات کاسامنا ہوا، فیس بک انتظامیہ نے سوشل میڈیا پرپیغام میں صارفین سے معذرت کی۔

فیس بک کے ترجمان نے اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ہماری سروسز تک لوگوں کی رسائی نہیں ہوسکی جس کے لیے ہم صدق دل سے معذرت خواہ ہیں۔ہم نے خرابی دور کردی ہے اور اب سب کچھ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

سائبر امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ مسئلہ BGP یا بارڈر گیٹ وے پروٹوکول کی وجہ سے پیدا ہوا۔ بی جی پی اس سسٹم کو کہتے ہیں جسے انٹرنیٹ اطلاعات کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لیے تیز ترین راستے کو منتخب کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کی رات گیارہ بجے کے قریب دنیا بھر میں کچھ صارفین کے لیے انسٹاگرام اور فیس بک کی سروسز متاثر ہوئی تھیں جو تقریباً 3 گھنٹے بعد فعال ہوسکیں۔

اس سے قبل پیر کے روز فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز پوری دنیا میں تقریباً سات گھنٹے کے لیے روسی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کے روز ہونے والی خرابی کے بعد ماسکو کے لیے یہ اور بھی ضروری ہوگیا ہے کہ وہ خود اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈیولپ کرے۔ دوسری طرف یورپی یونین میں اینٹی ٹرسٹ کے سربراہ مارگریٹ ویستاگر نے صرف چند ایک بڑی کمپنیوں پرانحصار کرنے کے مضمرات کو اجاگر کرتے ہوئے مزید حریف کمپنیوں کی ضرورت پرزور دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں