پی سی بی نے نئے چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کردی،اشتہار جاری

کرکٹ

لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے نئے چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کردی جس کے لئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کو نئے چیف ایگزیکٹو کی ضرورت ہے جس کے لئے اشتہار جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امیدوار 27 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروائیں گے۔

جاری کردہ اشتہار کے مطابق چیف ایگزیکٹو کی مدت ملازمت تین سال رکھی گئی ہے، وسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد سی او او سلمان نصیر قائم مقام چیف ایگزیکٹو ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ نئے چیف ایگزیکٹو کی مراعات اور اختیارات میں کمی لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ وسیم خان کی قبل ازوقت رخصتی کے بعد پی سی بی میں چیف ایگزیکٹو کی نشست خالی پڑی ہے،قبل ازیں سی او او کے بجائے ڈائریکٹر مقرر کئے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں مگر اشتہار جاری ہونے کے بعد اس حوالے سے کوئی غلط فہمی باقی نہیں رہی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں