یوپی الیکشن میں شکست سے بچنے کیلئے اَمیت شاہ کے سرجیکل اسٹرائیک کے کھوکھلے دعوے

دنیا

نئی دہلی: (دنیا نیوز) یوپی الیکشن میں شکست سے بچنے کیلئے بھارتی وزیر داخلہ اَمیت شاہ نے سرجیکل اسٹرائیک کے کھوکھلے دعوے کرنا شروع کر دیئے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ گلوان وادی میں چین کے ہاتھوں ذِلت آمیز شکست کے داغ مٹانے کے جتن کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ اَمیت شاہ نے پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کے کھوکھلے دعوے کرنا شروع کر دیئے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہندوتوا کے جنون میں بھارت اپنی اوقات بھول گیا ہے، بھارت کے خطے میں بڑی فوجی طاقت کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ گلوان وادی میں چین کے ہاتھوں ذِلت آمیز شکست کے داغ ابھی مٹائے نہیں جا سکے۔ اس سے پہلے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے دار پاکستان کے خلاف بالاکوٹ میں چند درختوں کو نشانہ بنانے کے سوا کچھ نہ کر سکے۔ پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کا نہ صرف جنگی طیارہ مار گرایا بلکہ اس کے پائلٹ ابھی نندن کو بھی جنگی قیدی بنا لیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں