نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کوروناکانیا ویرینٹ اومی کرون 40ممالک میں پہنچ گیا،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- اومی کرون سےابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- لوگ نئے ویرینٹ سے گھبرائیں نہیں،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- شہری پہلےسےثابت شدہ حفاظتی اقدامات پرعمل کریں،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- بچاؤکےلیےزیادہ سےزیادہ لوگوں کوویکسین لگائی جائے ،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- ویکسین کواپ گریڈکرنےسےمتعلق ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے،عالمی ادار صحت
  • بریکنگ :- نئے ویرینٹ کےخلاف بھی پہلےسےموجودویکسین کااستعمال جاری رکھاجائے،عالمی ادارہ صحت
Coronavirus Updates

یوٹیلٹی سٹورزپر بھی اشیا مہنگی،گھی سمیت متعدد چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور:(دنیا نیوز) غریب کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل ہوگئی اوریوٹیلٹی سٹورزپر بھی اشیا مہنگی ہوگئیں، درجہ اول کا خوردنی تیل15 روپے مہنگا ہوکر فی لٹر قیمت 355 روپے ہوگئی جبکہ درجہ دوم کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر متعدد اشیا ئے ضروریہ کے دام بڑھا دیئے گئے ہیں،درجہ اول کا خوردنی تیل15 روپے مہنگا کرکے 355 روپے فی لیٹر کردیا گیا جبکہ درجہ دوم کوکنگ آئل 15 روپے مہنگا کردیااور قیمت323 سے بڑھا کر338 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

 درجہ دوم کا گھی 18 روپے مہنگاہونے سے 320 روپے سے قیمت بڑھا کر338 روپے کلو ہوگئی ہے جبکہ کپڑے دھونے کا سرف 500 گرام پیک 5 روپے مہنگا کرکے170روپے کا کردیا گیا ، صابن3 روپے مہنگا کرکے133 روپے ہوگیا ۔

جوتوں کی پالش10 روپے اضافے کے بعد110 روپے کی کردی گئی، کپڑوں کا نیل 1 لیٹر پیک25 روپے مہنگاہوکر قیمت 439 روپے سے بڑھا کر464 روپے ہوگئی ہے۔

شیمپو4 روپے مہنگا کرکے195 روپے کا کردیا گیاجبکہ مختلف کمپنیوں کے پکوان مصالحے4روپے سے لیکر5 روپے فی پیک تک مہنگے کردیئے گئے ـ
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں