کبیروالا:پسند کی شادی کی رنجش،دوفریقین میں خونی تصادم،باپ بیٹا جاں بحق

کبیروالا:(دنیا نیوز)ضلع خانیوالی کی تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقہ تھانہ سرائے سدھو میں دو فریقین کے درمیاں خونی تصادم میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک سال قبل مقتول کی بیٹی حلیمہ نے ملزم پارٹی کے نوجوان سے پسند سے شادی کی تھی ،اسی وجہ سے فریقین میں رنجش پیدا ہوگئی تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ملزم پارٹی مقتول پارٹی کے گھر کے سامنے سے گزر رہے تھے کہ تلخ کلامی ہوگئی اور بات بڑھتے بڑھتے فائرنگ تک جا پہنچی جسکے نتیجے میں باپ رفیق ڈھول اور اسکا بیٹا کلیم اللہ فائرنگ کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔

دونوں فریقین کےتین افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سرائے سدھو نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کبیروالا منتقل کردیا .جہاں مقتولین کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھو کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں