وزیراعظم عمران خان کا ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔

وزیراعظم کی صدارت اجلاس میں چینی کی قیمت فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات پر غور کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر، ڈاکٹر شہباز گل ، سینئر افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال اور چیف سیکریٹری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیر اعظم کا چینی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شوگر ملوں کی نگرانی کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے، اس طرح چینی کی اصل پیداوری مقدار کا پتا چلایا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع کمانے والے غریب عوام کے دشمن ہیں، ریاست ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاک ہ ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع ہے۔ پنجاب شوگر ملوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں