نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- نوجوانوں کوسازگارماحول فراہم کیاجائےتویہ ملک کو ترقی کی طرف لےجائیں گے،آرمی چیف
  • بریکنگ :- تعلیم،صحت،ماحول ،انفراسٹرکچرکےشعبوں میں انسانی وسائل کی ترقی کی ضرورت ہے،آرمی چیف
  • بریکنگ :- غلط معلومات کاپھیلاؤریاست کےوقارکیلئےخطرہ ہے، آرمی چیف
  • بریکنگ :- آرمی چیف کاغلط معلومات کےپھیلاؤکےخاتمےکی مہم کی ضرورت پرزور
  • بریکنگ :- قوم کودشمن قوتوں کی پھیلائی گئی غلط معلومات کا توڑنکالناہوگا،آرمی چیف
  • بریکنگ :- آرمی چیف کالاہورگیریژن کادورہ،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- آرمی چیف کوکورہیڈکوارٹرزلاہورمیں فارمیشن کی آپریشنل اورٹریننگ پربریفنگ
  • بریکنگ :- آرمی چیف کی لاہورکےتعلیمی اداروں کےطلبااور فیکلٹی سے بھی ملاقات
  • بریکنگ :- فیکلٹی اورطلبانےخوشگوارماحول میں آرمی چیف سے سوالات کیے،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- آرمی چیف نےطلبااورفیکلٹی ممبران کےسوالات کےجواب دیئے
  • بریکنگ :- پنجاب یونیورسٹی،ایف سی کالج،جی سی،یوای ٹی کےطلباوفدکاحصہ تھے
  • بریکنگ :- فیکلٹی اورطلبانےآرمی چیف سےملاقات کوانتہائی مثبت قراردیا،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- اس موقع پرکورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیزبھی موجودتھے
  • بریکنگ :- آرمی چیف نےمستقبل کیلئےقیادت تیارکرنے میں اداروں کےکردارکوسراہا
  • بریکنگ :- پاکستانی نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں،آرمی چیف
Coronavirus Updates

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے مہرے کی طرح استعمال کیا، جمائما

پاکستان

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی حریفوں نے عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے "انہیں" مہرے کی طرح استعمال کیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے تازہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ جیسے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو چوٹ پہنچانے کے لئے مونیکا لیونسکی کو استعمال کیا گیا، ویسے سیاسی حریفوں نے عمران خان کو نقصان پہنچانے کے لئے "انہیں" مہرے کی طرح استعمال کیا۔

جمائما خان بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے تعلقات اور اس سے جڑے مواخذے کی کہانی پر مبنی ڈرامہ Impeachment کی پروڈیوسر ہیں، جسے 19 اکتوبر سے برطانوی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یہود دشمنی پر مبنی حملوں کے بعد پاکستان چھوڑا لیکن حملوں کا سلسلہ جاری ہے: جمائما

جمائما نے کہا کہ اپنی اور مونیکا لیونسکی کی زندگی میں مماثلت دیکھی، میں بھی عمر میں بڑے، سیاسی حیثیت میں نمایاں شخص کے ساتھ رشتے میں تھی، مجھے مونیکا لونسکی کے انٹرویو کے دوران احساس ہوا کہ اسی سال مجھے بھی پاکستان چھوڑنا پڑا تھا۔ مجھے بھی جھوٹے مقدمات میں سیاسی بنیادوں پر جیل کی دھمکی دی گئی تھی۔ مجھے لگا کہ (مونیکا لونسکی اور جمائما خان کی کہانیوں) میں بہت مماثلت تھی۔ میں نے اپنے سے ایک کافی بڑی عمر کے شخص سے شادی کی ہوئی تھی، جو کہ سیاسی طور پر طاقتور تھا اور اسے نقصان پہنچانے کے لیے مجھے نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ پاکستان میں گزارے وقت میں ارینجڈ شادیوں کے کچھ فوائد بھی دیکھے، اسلاموفوبیا اور یہودیوں سے نفرت دونوں کو بہت قریب سے دیکھا، لگتا ہے دونوں کے بیچ کھڑی ہوں، دو دنیاؤں، دو نظریات کو بیک وقت سمجھ سکھتی ہوں۔

یاد رہے کہ جمائما خان ایک اور پروجیکٹ پر بھی کام کر رہی ہیں جو کہ فلم ہے ‘وٹ ڈز لوو ہیو ٹو ڈو ود اٹ‘ (یعنی پیار کا اس سے کیا تعلق ہے)۔ فلم میں مرکزی کردار شادی سے ڈرتی برطانوی فلمساز کا ہے جو پاکستان آ کر اریجنڈ میرج کو عکسبند کرنے کی کوشش کرتی ہے اور انکے پیار کے بارے میں خیالات بدل جاتے ہیں۔ جمائما نے اس فلم کا سکرپٹ دس سال میں لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اتھرا عشق نئیں سون دیندا’: جمائما گولڈ سمتھ کا دلچسپ ٹویٹ

بی بی سی کے مطابق جمائما کا کہنا تھا کہ جب وہ پاکستان گئی تھیں تب ان کے ارینجڈ میرج کے بارے میں خیالات باقی دوستوں جیسے ہی تھے کہ یہ پرانا، پاگلوں والا خیال ہے۔ مگر میں دس سال کے بعد جب لوٹی تو میرے خیالات ذرا سے مختلف تھے جہاں مجھے اس کے کچھ فوائد نظر آ رہے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں