نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- حکومت کاکوروناویکسی نیشن کےحوالےسےبڑافیصلہ
  • بریکنگ :- حکومت کاکوروناویکسین کی بوسٹرڈوزکےآغازکافیصلہ،ذرائع
  • بریکنگ :- بوسٹرڈوزکےآغازکےبارےمیں ابتدائی حکمت عملی تیار،ذرائع
  • بریکنگ :- کوروناویکسین بوسٹرڈوزلگانےکاآغازیکم دسمبرسےہوگا،ذرائع
  • بریکنگ :- کوروناویکسین بوسٹرڈوزمرحلہ وارلگائی جائےگی، ذرائع وزارت صحت
  • بریکنگ :- پہلےمرحلےمیں ہیلتھ کیئرورکرزکوبوسٹرڈوزلگائی جائےگی،ذرائع
  • بریکنگ :- پہلےمرحلےمیں 50 سال سےزائدعمرافرادکوبوسٹرڈوزلگائی جائےگی،ذرائع
  • بریکنگ :- پہلےفیزمیں کمزورقوت مدافعت والےافرادکوبوسٹرڈوزلگائی جائےگی،ذرائع
  • بریکنگ :- بوسٹرڈوزکیلئےویکسین کاانتخاب لگوانےوالےکی صوابدیدہوگی،ذرائع
Coronavirus Updates

پنڈورا پیپرز: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا سپریم کورٹ سے رجوع

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنڈورا پیپرز کے معاملے پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈورا پیپرز کے ڈھنڈورے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، پنڈورا اور پانامہ لیکس میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کی درخواست کر دی ہے۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ پنڈورا اور پانامہ لیکس میں نام آنے والے افراد سے شواہد مانگے جائیں کہ پاکستان سے پیسہ آف شور کمپنیوں میں کیسے منتقل ہوا،ٹھوس وضاحت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف بی آر بھی اس بات کا جائزہ لے کہ بیرون ملک اثاثے کرپشن یا منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائے گئے؟ عدالت ایف بی آر کو پاکستانیوں کے بیرون ملک پوشیدہ اثاثے منجمد کرنے اور اقوام متحدہ چارٹر کے تحت کرپشن سے بنائے گئے اثاثے واپس لانے کا حکم دے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں