گرانٹ بریڈ برن نے کوچنگ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا

کرکٹ

لاہور: (روزنامہ دنیا) گرانٹ بریڈ برن نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے تین سالہ دور میں ستمبر 2018 سے جون 2020 تک قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ کا عہدہ سنبھالا۔

گرانٹ بریڈ برن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان میں کام کے دوران مختلف چیلنجز سے نمٹنے پر انہیں فخر ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ یہاں خود کو محفوظ تصور کیا۔

گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ اس دوران ان کی اہلیہ میری اور ان کے تینوں بچوں نے بھی بہت قربانیاں دیں، لہذا وہ سمجھتے ہیں کہ اب ان کیلئے اپنی فیملی کو ترجیح دینے اور کوچنگ کے نئے مواقع تلاش کرنے کا وقت ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں