نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسپین میں کوروناکےنئےویرینٹ اومی کرون کاپہلاکیس سامنےآگیا
  • بریکنگ :- نیدرلینڈزمیں اومی کرون وائرس کےکیسزکی تعداد 14ہوگئی
Coronavirus Updates

صرف پٹرول نہیں، بجلی، گیس، آٹا، چینی، دوائی، دودھ سب مزید مہنگا ہوگا: مریم اورنگزیب

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صرف پٹرول نہیں، بجلی، گیس، آٹا، چینی، دوائی، دودھ سب مزید مہنگا ہوگا، غریب دو وقت کی روٹی کا متحاج ہے، نااہل حکومت کو کوئی پرواہ نہیں، حکمرانوں سے جان چھڑانا ناگزیر ہوچکا۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا، جبکہ آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھا دی گئی، وزارت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی جو سمری بھجوائی گئی، اس سے دوگنا اضافہ کیا گیا، حکومت نے عوام کا جینا ناممکن بنا دیا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی قوت خرید روز بروز کم ہو رہی ہے، عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، خودکشی کرلوں گا، اب سفید پوش لوگوں کا زندگی گزارنا بھی ناممکن ہوگیا، عوام کو سڑکوں پر آکر ظلم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیے، عمران خان کی موجودگی تک ظلم ہوتا رہے گا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف نے میثاق معیشت کی پیشکش کی تھی، میثاق معیشت ضرور ہونا چاہیے، جب تک تمام سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر نہ بیٹھیں مسائل حل نہیں ہوسکتے، قومی قیادت کو مل بیٹھ کر میثاق معیشت کرنا چاہیے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں