نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- جنوبی افریقہ میں کوروناوائرس کی نئی قسم کاآغاز
  • بریکنگ :- جنوبی افریقہ،ملحقہ علاقوں میں وائرس کےپھیلاؤکےپیش نظراین سی اوسی کافیصلہ
  • بریکنگ :- این سی اوسی کی جانب سے 6 ممالک پرسفری پابندیاں عائدکردی گئیں
  • بریکنگ :- جنوبی افریقہ،ہانگ کانگ،موزمبیق،نمیبیاسی کیٹیگری میں شامل
  • بریکنگ :- بوٹسوانا،ایسویٹنی اورلیسوتھوبھی سی کیٹیگری ممالک میں شامل
Coronavirus Updates

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا انسداد ڈینگی کے لئے بھرپور مہم چلانے کا حکم

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کے لئے بھرپور مہم چلانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، حکومت نے تمام محکموں کو انسداد ڈینگی کیلئے الرٹ کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے راولپنڈی کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ترقیاتی سکیموں اور فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے راولپنڈی کے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو مری میں جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے مری کے مسائل حل کرنے اور انفرسٹرکچر بہتر کرنے کی ہدایت کر دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں