چلی: حکومت مخالف احتجاج کے دوسال مکمل ہونے پر بڑی ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت

دنیا

سنتیاگو: (دنیا نیوز) چلی میں حکومت مخالف احتجاج کے دوسال مکمل ہونے پر بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

دارالحکومت سان تیاگو میں حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

گذشتہ دو سال سے جاری احتجاج میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور 12 ہزار زخمی ہوئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں