نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- این اے 133ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) نےمیدان مارلیا
  • بریکنگ :- لاہور:تمام 254پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج
  • بریکنگ :- مسلم لیگ(ن)کی شائستہ پرویزملک 46 ہزار811 ووٹ لےکرکامیاب
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی کےاسلم گل 32 ہزار313 ووٹ لےکردوسرےنمبرپررہے
  • بریکنگ :- شائستہ پرویزملک نے 14ہزار498ووٹوں سے اسلم گل کو شکست دی
  • بریکنگ :- 4لاکھ 40ہزار485ووٹوں میں سے 80ہزار997ووٹ کاسٹ ہوئے
  • بریکنگ :- لاہور:این اے 133 میں ٹرن آؤٹ 18.59 فیصدرہا
  • بریکنگ :- 50ہزار936مرداور30ہزار959خواتین نےووٹ کاسٹ کیا،898ووٹ مسترد
  • بریکنگ :- لاہور:9امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں
  • بریکنگ :- نشست (ن)لیگ کےپرویزملک کی وفات کےباعث خالی ہوئی تھی
Coronavirus Updates

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا:قریشی

پاکستان

ملتان:(دنیا نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا ، گزشتہ 30 سال میں پی پی اور ن لیگ نے ووٹرز کو کیا دیا جبکہ پی ڈی ایم چور لٹیروں کا ٹولہ ہے وہ کس منہ سے احتساب کی بات کر سکتے ہیں۔

ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ٹولہ چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل کر رہا ہے ، جس نے قومی خزانہ لوٹا وہ کسی بھی جماعت یا گروہ سے ہو اسکا احتساب ہونا چاہیے جبکہ مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے وزارت خارجہ میں معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا، پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ملک ہے جبکہ معاشرے میں انقلابی تبدیلی کے لیے ضروری ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیرت نبیﷺ سے نوجوانوں کو روشناس کریں ، پیارے نبیﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے ، وزیر اعظم کا رحمتہ العالمینﷺ اتھارٹی کا قیام انکی نبیﷺ سے محبت اور غلامی کا ثبوت ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں