اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور بیرونی آلہ کار نہ بنے:پرویز خٹک

پاکستان

نوشہرہ:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور بیرونی آلہ کار نہ بنے، مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے جبکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں سنجیدہ ہے۔

نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ حساس معاملات سے سیاست نہ کی جائیں، عوام کو عمران خان نے کرپٹ مافیا سے نجات دلائی ہے، عوام کے مسائل ٹھوس بنیادوں پر حل کررہے ہیں جبکہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،اپوزیشن کی خواہش پوری نہیں ہوگی،مہنگائی پر حکومت جلد قابو پالے گی جبکہ تحریک انصاف نے ہمیشہ کرپشن اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں